Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 08, 2019 04:21 pm views : 297

Location : High Court

Lahore- LHC extends Hamza Shahbaz's interim bail till May 22
  • Urdu

لاہور،  ہائیکور ٹ نے  حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 22 مئی تک توسیع کردی

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانتوں میں 22 مئی تک توسیع کر دی، عدالتی حکم پر نیب نے گرفتاری کی وجوہات سے متعلق دستاویزات حمزہ شہباز کو فراہم کر دیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔ رمضان شوگر مل ریفرنس، صاف پانی اور اثاثہ جات کی انکوائری میں حمزہ شہباز اپنی ضمانت میں توسیع کے لئے عدالت پیش ہوئے۔ حمزہ شہباز شریف کے وکیل نے کہا نیب کو ہم سے خاص محبت ہے، نیب گرفتاری کی وجوہات سے آگاہ نہیں کر رہا مسلسل گھروں پر چھاپے مار کر ہراساں کر رہی ہے۔
نیب پراسیکیوٹر نے حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کی وجوہات سے متعلق دستاویزات عدالت کو پیش کیں۔
انہوں نے کہا حمزہ شہباز شریف کی درخواست پر بعض دستاویزات کی نقول انہیں فراہم کی گئیں، اینٹی منی لانڈرنگ قانون کے تحت تمام دستاویزات حمزہ شہباز شریف کو فراہم نہیں کی جا سکتیں۔
نیب کی جانب سے ڈی جی نیب کے خلاف حمزہ شہباز کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست ہر جواب بھی عدالت میں جمع کرا دیا جس پر عدالت نے حمزہ شہباز کی ضمانت میں 22 مئی تک توسیع کرتے ہوئے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیا۔
حمزہ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گے تھے، ن لیگی کارکنوں کو عدالت میں داخلے کی اجازت نہ دی گئی۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved