کراچی، کراچی کے شہریوں کی پہلی سحری پر شتر مرغ کے گوشت سے تواضع
فلاحی
ادارے کی جانب سے کراچی کے شہریوں کی پہلی سحری پر شتر مرغ کے گوشت سے
تواضع کی گئی۔ سحری میں کراچی کے شہری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شتر مرغ کا
گوشت کھاکر خوب لطف اندوز ہوئے۔ فلاحی ادارے کی جانب سے روزانہ کی بنیاد
پر کراچی کے شہریوں کیلئے سحری میں بہترین غذا کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس
حوالے سے جے ڈی سی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس کا کہنا
تھا کہ شہر میں مختلف جگہوں پر بل بورڈ لگے ہوتے ہوئے مہنگی مہنگی افطاریوں
اور بوفے ڈنرز کے جنہیں مڈل کلاس آدمی افورڈ نہیں کرسکتا تاہم اس محرومی
کو دیکھتے ہوئے لوگوں نے ہمارا ساتھ دیا، جس کے بعد گزشتہ سال کی طرح ہم
رواں سال بھی ہم لوگوں کو وہ ڈشز کھلارہے ہیں جو مڈل کلاس افورڈ نہیں
کرسکتا۔
سحری کرنے کیلئے آنے والے ایک شہری محمد کاظم کا کہنا تھا کہ
بہت اچھا لگا میں نے کبھی شتر مرغ کا گوشت نہیں کھایا تھا آج سے پہلے، سحری
میں گوشت کھاکر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دو دن کھانا نہیں بھی کھاؤں تو کوئی
فرق نہیں پڑے گا۔