May 08, 2019 06:17 pm
views : 271
Location : Domestic Place
Rawalpindi- FIA arrests 14 Chinese for forcing girls into indecent activities
راولپنڈی، شادی کا ڈھونگ رچا کر لڑکیاں اسمگل کرنے والے مزید 14 چینی گرفتار
ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے مزید 14 چینی گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 پاکستانی لڑکیاں بھی برآمد کرلی ہیں۔
ایف
آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے روالپنڈی میں بڑی کارروائی کے دوران
مزید 14 چینی باشندے گرفتار کرلئے، جو پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ
دے کر چین لے جاتے اور وہاں ان سے غیراخلاقی کام کروایا جاتا تھا۔
ایف
آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے چینی باشندوں کے قبضے سے 3 پاکستانی
لڑکیاں بھی برآمد ہوئی ہیں جنہیں شادیوں کا جھانسہ دے کر چین اسمگل کیا
جانا تھا، جب کہ پہلی مرتبہ چینی باشندوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، چینی
باشندوں کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز منتقل کردیا گیا ہے اور ان سے مزید
انکشافات کی توقع ہے۔