کنزرویٹو حکومت اسرائیل میں کینیڈا کا سفارت خانہ تیل ابیب سے یروشلیم میں منتقل کرے گی،اینڈریو شیئر
کنزرویٹو
پارٹی کے رہنما اینڈریو شیئر نے اکثر اوقات غیر ملکی خارجہ پالیسی سے
متعلق اپنی تقاریر میں کہا ہے کہ کنزرویٹو حکومت اسرائیل میں کینیڈا کا
سفارت خانہ تیل ایویو سے یروشلیم میں منتقل کرے گی۔
مونٹریال میں ایک
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اینڈریو شیئر کا کہنا تھا کہ میں دنیا بھر میں
مذہبی اقلیت آفس دوبارہ کھولوں گا اور ہم مذہبی اقلیتوں کے لئے کھڑے ہوں
گے،اور میں اس حقیقت کو تسلیم کروں گا کہ یروشیلم اسرائیل کا دارالحکومت
ہے،سکیر نے کہا کہ اس تقریر کے ایک حصے میں تیار شدہ متن میں شامل نہیں
تھے۔
بعد ازاں کنزرویہٹو رہنما نے کہا کہ کینیڈا کے سفارت خانے کے لئے
اس طرح کی تسلیم کا مطلب کیا ہوگا یہ ظاہر ہے کہ یہ بات یقینی بنائے گی کہ
کینیڈا کی نمائندگی یروشلیم میں ہے اور ہم اس طرح کی چیزوں سے متعلق کام
اسرائیل کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔
شیئر کی جانب سے ایک سال پہلے بھی
یروشیلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ ماننے کا اعلان کیا گیا ھت اتاہم انہوں
نے سفارت خانے کو یروشیلم منتقل کرنے کا وعدہ نہیں کیا تھا۔
یروشیلم
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان متنازع علاقہ ہے اور امن مذاکرات میں اہم
حیثیت رکھتا ہےاسرائیل کا کہنا ہے کہ یروشیمل اسکا دارالخلافہ ہے اور اور
اسکے اکثر سرکاری ادارے وہیں ہیں تاہم اکثر ممالک کے سفارتخانے یروشیلم سے
ستر کلومیٹر دور تل ابیب میں واقع ہیں۔