ٹورنٹو ہائی اسکول میں لگنے والی آگ پر ڈیرھ سو فائر فائترز کی مدد سے قابو پالیا گیا
ٹورنٹو
ہائی اسکول میں لگنے والی آگ پر ڈیرھ سو فائر فائترز کی مدد سے قابو پالیا
گیا ہےعملے نے تاریخی عمارت کو بچایا اور عمارت کے جنوب میں مقیم لوگوں کو
محفوظ طریقے سے باہر نکالا۔
حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان یا زخمی کی اطلاع نہیں ملی تاہم عمارت دھوین سے بھر گئی تھی۔
فائر چیف میتھیو پیگ کا کہنا ہے کہ ہم نے اگ پر قابو پانے کی بھر پور کوشش کی جبکہ یہ ہمارے لئے چیلنجنگ دنوں میں سے ایک تھا۔
پگ
نے کہا کہ آگ سکس الارم فائر تھی،جس کی وجہ سے سروس کی اعلی ترین سطح پر
رسپانس دیا گیا تھا. انہوں نے مزید کہا کہ آگ کی شدت، اور دھویں کتے پھیل
جانے کے سب آگ پر قابو پانے میں دشواری ہوئی ۔
پیگ نے کہا کہ سکول کی
چھت گر گئی تھی لیکن فائر فائٹرز نے لائبریری، جمنازیم اور پول کو بچانے کے
لئے کام جاری رکھا،انہوں نے کہا کہ عمارت کی تاریخی مرکز کا بلاک، جس میں
پہلی عالمی جنگ سے نمائش ہوئی تھی اسے بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔