Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 08, 2019 08:43 pm views : 288

Location : Denver

8 wounded in school shooting outside Denver; 2 students arrested
  • Urdu

امریکا کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک اور 8 زخمی

امریکا کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امريکی رياست کولوراڈو کے شہر ڈينور کے ايک ہائی اسکول اسٹیم اسکول ہائی لینڈ رینج ميں مبینہ طور پر اسکول کے ہی 2 طلبا نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
پولیس نے اسکول کا گھیراؤ کرکے اسکول میں موجود 1800 طالب علموں کو بحفاظت نکالا اور اس دوران فائرنگ کرنے والے دونوں طالب علموں کو بھی گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر گرفتار شدگان کی شناخت اور تصاویر جاری کرنے سے انکار کردیا ہے جب کہ دیگر اسکولز کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
ریسکیو اداروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں زخمی طالب علموں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ والدین، ساتھی طلبا اور شہریوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی جہاں رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔ دو بچوں کی حالت زیادہ خراب ہے۔
واضح رہے کہ اسی اسکول سے صرف سات کلو میٹر دوری پر واقع  کولمبائین ہائی اسکول  میں 1999 کو دو حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے 12 طلبا اور ایک استاد کو قتل کردیا تھا جب کہ دونوں حملہ آور بھی مارے گئے تھے اس واقعے میں 24 بچے زخمی بھی ہوئے تھے۔ امریکا میں رواں برس فائرنگ کا یہ 115 واں واقعہ ہے۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved