چین امریکا تجارتی جنگ کے خاتمے کے لیے دونوں ملکوں کے حکومتی اہلکار وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے
چین امریکا تجارتی جنگ کے خاتمے کے لیے دونوں ملکوں کے حکومتی اہلکار وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے۔
تفصیلات
کے مطابق چین اور امریکا کے درمیان کئی مہینوں سے تجارتی جنگ جاری ہے، جس
کے خاتمے کے لیے دوطرفہ دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں
ادارے کے مطابق فریقین کے درمیان مذاکرات امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں
ہوں گے، جس میں دوطرفہ تناؤں کے خاتمے اور مستقبل کے لیے لائحہ عمل پر غور
کیا جائے گا۔
چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے خاتمے کے لیے واشنگٹن میں ہونے والے مذاکراتی دور کو چین کامیاب قرار دے چکا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امکان ظاہر کیا تھا کہ مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے اور جلد معاہدہ طے پاجائے گا۔