Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 09, 2019 04:42 pm views : 285

Location : PM House

Islamabad- PM Imran Khan chairs meeting
  • Urdu

اسلام آباد، موجودہ حکومت نے قلیل مدت میں عوامی فلاح و بہبودکے چھتیس اہم منصوبوں کا آغاز کیا، وزیر اعظم

 وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنے منشور کو عملی جامہ پہناتے ہوئے آٹھ ماہ کی قلیل مدت میں عوامی فلاح و بہبوداور اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے کم و بیش چھتیس اہم منصوبوں کا آغاز کیا۔ غربت کے خاتمے کے لئے ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ "احساس"کے عنوان سے ایک جامع اور مفصل پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام سے نہ صرف صحت، تعلیم، روزگار کی فراہمی اور معاشرے کے کمزور طبقوں کی ضروریات کے ضمن میں ریاست کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے حکومتی وسائل کا منظم اور مربوط طریقے سے استعمال یقینی بنایا جا سکے گا۔
ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاحت کے مواقع کو اندرون ملک وعالمی سطح پر اجاگر کرانا،  عوام الناس کو صحیح معنوں میں بااختیار بنانے کے لئے مقامی حکومتوں کا نظام، کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبہ،  ملکی معیشت کی بہتری اور کارواباری طبقوں کے سہولت کے لئے اقدامات، پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر، زراعت کے شعبے میں جدت و ٹیکنالوجی کا فروغ اورانصاف کی فراہمی کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات حکومت کے اہم منصوبوں میں سرفہرست ہیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک بھر میں پناہگاہوں کا قیام کا منصوبہ اس بات کا مظہر ہے کہ کمزور اور نادار طبقوں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کو اپنی ذمہ داریوں کا مکمل احساس ہے۔ انہوں نے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت کی جانب سے شروع کیے جانے والے فلاحی منصوبوں کے بارے میں عوام کو مکمل آگاہی فراہم کرکے ان منصوبوں میں انکی شرکت یقینی بنائی جائے تاکہ یہ منصوبے کامیابی کی منازل طے کر سکیں۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved