مینگ وین ژو پر لگائے گئے الزامات جھوٹ ہیں،نائب صدر ہواوے کینیڈا
چینی
ہائی ٹیک کمپنی ہواوے کی چیف فناشنل آفیسر مینگ وین ژو جو ایک بین الاقوامی
کیس کا سامنا کر رہی ہیں اب اس کیس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
چینی
ٹیلی کام کمپنی ہواوے کی چیف فنانشل آفیسر مینگ وین ژو کے وکیل نے وینکوور
میں برٹش کولمبیا کے سپریم کورٹ کو بتایا کہ انکی موکل کے ساتھ بارڈر
حکام،آر سی ایم پی ،ایف بی آئی اور کینیڈین حکومت نے بدسلوکی کی۔
مینگ وین ژو کو گزشتہ سال امریکی حکومت کی درخواست پر وینکوور انٹرنیشنل ائر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
انکے
خلاف الزامات ہیں کہ ایران پر سخت پابندیوں کے باوجود چینی ٹیلی کام
کمپنی ہواوے ایران کو نیٹ ورکنگ کا سامان فروخت کرتی رہی ہے۔
ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہواوے کینیڈا کے نائب صدر
بنجامن ہاوس کا کہنا تھا کہ مینگ وین ژو پر الزام ہے کہ انہوں نے ایران کے
خلاف پابندیوں کی خلاف ورزی کی تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا۔