جوڈی ولسن رے بولڈ اور جین فلپوٹ عنقریب گرین پارٹی میں شامل ہوجائیں گی،الزبتھ مے
گرین
پارٹی کی رہنما الزبتھ مے کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے دو سابق لبرل رکن
پارلیمنٹ جوڈی ولسن رے بولڈ اور جین فلپوٹ جنہوں نے ایس این سی لاویلن ن
معاملے کی وجہ سے ٹروڈو کی کابینہ کو چھوڑ دیا ہے عنقریب انکی جماعت میں
شمولیت اختیار کرسکتی ہیں۔
ولسن
رے بولڈ اور جین فلپوٹ نے ایس این سی لاویلن معالمے پر استعفیٰ دے دیا تھا
اور انہیں لبرل کاکس سے بھی باہر نکال دیا گیا تھا جس میں ان پر الزام تھا
کہ کیوبیک کی کنسٹرکشن کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی میں انہوں نے دخل
اندازی کی تھی۔
دونوں آزاد رکن کے طور پر اب کام کر رہی ہیں جبکہ انکی جانب سے کچھ نہیں کہا گیا کہ انکا آئندہ کا لائحہ عمل کا ہوگا۔
ولسن
رےبولڈ نے گزشتہ ماہ وکٹوریہ میں مئی کی شادی میں شرکت کی،اس وقت انہوں نے
کہا تھا کہ الزبتھ کے ساتھ کئی بات چیت کرنی پڑے گی، ابھی تک کوئی فیصلہ
نہیں کیا گیا ہے۔