وائٹ واٹر ریجن میں سیلاب کے سبب شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر
اونٹیریو
کے وائٹ واٹر ریجن میں سیلاب کے سبب شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح
متاثر ہوگئے ہیں جبکہ سیکڑوں گھروں پر مشتمل علاقہ جزیرے کا منظر پیش کررہا
ہے۔
ویسٹ میتھ اونٹیریو کے مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ آمد و رفت کیلئے کشتیوں کا استعمال کررہے ہیں۔
اوتاوا
کے شمال مغرب میں واقع علاقہ جو کہ اوٹاوا ریور کے کنارے واقع ہے کی
سڑکوں سے گاڑیوں کا گزر گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے نا ممکن بنا ہوا ہے۔
سڑک پر ایک میٹر کے قریب پانی کھڑا ہوا ہے جہاں سے صرف فوج کی گاڑیوں اور کشتیوں کے ذریعے ہی گزر ممکن ہے۔
وائٹ
واٹر ریجن میں پچیس اپریل کو ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی اور فوج کی مدد طلب
کی گئی تھی تاہم اب اس علاقے کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا
ہے۔
وائٹ واٹر اسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ کو آرڈینیٹر جان ولکر کا کہنا ہے
کہ مقامی افراد کو انکے اور انکے پالتو جانوروں کیلئے خوراک فراہم کی جا
رہی ہےجبکہ میونسپلٹی کی جانب سے علاقے کی روز مرہ بنیادوں پر نگرانی کی جا
رہی ہےکہ وہ خیریت سے ہیں اور انہیں کسی چیز کی کمی تو نہیں ہےعلاوہ ازیں
وہ اس انتظار میں ہیں کہ پانی کب کم ہو اور اور سڑک دوبارہ سے آمد و رفت
کیلئے استعمال ہو سکے۔