Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 10, 2019 02:30 pm views : 312

Location : Supreme Court of Pakistan

Islamabad- cheating and Lie is big issue our Country, says Chief Justice
  • Urdu

اسلام آباد، ملک میں سب سے بڑا مسئلہ جھوٹ اور دھوکے کا ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ جھوٹ اور دھوکے کا ہے۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے لبنی بلقیس کی فاٹا میں بیک وقت دو نوکریاں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
لبنی بلقیس کے وکیل نے کہا کہ لبنی بلقیس 2009 میں 9 ویں گریڈ میں اسکول ٹیچر لگیں، پھر 2012 میں کنٹریکٹ پر 17ویں گریڈ کی لیکچرار لگیں، انہوں نے اسکول سے چھٹی لی ، اس طرح دو تنخواہ بیک وقت وصول کیں، تاہم اب انہوں نے تمام تنخواہیں واپس کر دی ہیں۔
جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ آپ نے دھوکہ دیا تین سال بعد جا کر اسکول ٹیچر والی نوکری سے استعفیٰ دیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے ایک ہی وقت میں دو نوکریاں جاری رکھیں جو کہ جرم ہے، اس ملک میں سب سے بڑا مسئلہ جھوٹ اور دھوکے کا ہے، اگر پڑھے لکھے لوگ دھوکہ دیں گے تو پھر ان پڑھ کیا کریں گے، آپ نے سوچا فاٹا کا معاملہ ہے کسی کو پتہ نہیں چلے گا، اس کے بعد تو آپ کسی پبلک سروس کے حقدار ہی نہیں رہتے۔
وکیل کی جانب سے درخواست واپس لینے پر سپریم کورٹ نے درخواست خارج کر دی۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved