May 10, 2019 02:32 pm
views : 273
Location : Domestic Place
Islamabad- Political Dialogue Processes necessary, Maliha Lodhi
اسلام آباد، دیرپا امن کیلئے امن مشنزکے ساتھ سیاسی مذاکرات کا عمل بھی شروع ہونا چاہیے، ملیحہ لودھی
اقوام
متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ دیرپا
امن کیلئے امن مشنزکے ساتھ سیاسی مذاکرات کا عمل بھی شروع ہونا چاہیے۔
اقوام
متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امن مشنز
میں پاکستان کا کردار ہماری امن کوششوں کا ثبوت ہے، پاکستان چھ دہائیوں سے
اقوام متحدہ امن مشن میں شریک ہے اورپاکستان اقوام متحدہ امن مشن کا بڑا
شراکت دار ہے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے امن مشن میں شریک
غیرملکی دستوں کو تربیت کی پیشکش کی، پاک بھارت سرحد پراقوام متحدہ امن
مبصرین غیرمستحکم اورخراب ماحول میں کام کررہے ہیں ، پاکستان نے مرکزبرائے
عالمی امن واستحکام قائم کرکے تربیتی سرگرمیوں کو ادارہ جاتی شکل دے دی
اوردیرپا امن و استحکام کیلئے امن مشنز کے ساتھ ساتھ سیاسی مذاکرات کا عمل
بھی شروع کیا جانا چاہیے۔