May 10, 2019 04:19 pm
views : 284
Location : Ministry of Foreign Office
Islamabad- Chairman NADRA briefs Foreign Minister about Online Visa Facility
اسلام آباد، آن لائن ویزہ کی سہولیات مکمل طور پر تمام مشنز میں آپریشنل ہو چکی ہیں ، چیئرمین نادرا
چیئرمین
نادرا عثمان مبین نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے دفتر خارجہ میں ملاقات
کی۔ دوران ملاقات چیئرمین نادرا نے ای ویزہ/آن لائن ویزہ سہولت کے حوالے
سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو بریفنگ دی۔
چیئرمین
نادرا نے بتایا کہ آن لائن ویزہ کی سہولیات مکمل طور پر تمام مشنز میں
آپریشنل ہو چکی ہیں ،ای - ویزہ سہولت کے آغاز سے اب تک ہمیں 1946 آن لائن
ویزہ کی درخواستیں موصول ہوئیں جن میں 1152 درخواست کنندگان کو ویزے جاری
کر دیئے گئے - 560 درخواستوں پر کارروائی جاری ہے جبکہ 95 درخواستوں کو
مختلف تکنیکی وجوہات کی بنا پر رد کر دیا گیا ہے ۔
اس
موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ای ویزہ کا کامیاب
اجراء ہماری حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔ویزوں کے بروقت اجراء اور شفافیت
کے عنصر کو یقینی بنانے کیلئے ای ویزہ سہولت متعارف کروائی گئی ہے ۔آن
لائن ویزہ سہولت سے ویزوں کے حصول میں درپیش مشکلات پر قابو پایا جا سکے
گا ۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چیئرمین نادرہ عثمان مبین اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔