May 10, 2019 04:42 pm
views : 277
Location : Supreme Court Karachi Registry
Karachi- SC Cancels permission of commercial construction on military ground
کراچی، کلفٹن کراچی میں فوجی زمین پر تجارتی تعمیرات کی اجازت منسوخ
کلفٹن کے علاقے میں دو تلوار کے نزدیک فوجی زمین پر تجارتی تعمیرات کی اجازت منسوخ کردی گئی۔
سپریم
کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل
پاکستان انور منصور خان نے دو تلوار کے نزدیک فوجی زمین پر تجارتی تعمیرات
کے معاملہ پر رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
اٹارنی جنرل پاکستان نے بتایا
کہ مذکورہ اراضی پر کمرشل تعمیرات کی اجازت منسوخ کر رہے ہیں، عدالت کو
یقین دلاتے ہیں کسی قسم کی کمرشل تعمیرات نہیں کی جائیں گی، زمین قانونی
طور پر کلئیر ہے اور درست مقاصد کے لیے ہی استعمال کی جائے گی۔
اٹارنی
جنرل کے بیان کے بعد عدالت نے درخواست نمٹادی۔ فوجی زمین پر تجارتی تعمیرات
کے خلاف اہل علاقہ نے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ دو ایکڑ رہائشی
زمین کو تجارتی مقاصد کیلئے الاٹ کردیا گیا ہے۔