May 10, 2019 04:51 pm
views : 283
Location : Parliament House
Islamabad- Foreign Minister Shah Mehmooed Qureshi briefs parliamentary Committee on Kashmir
اسلام آباد، کشمیر بین الاقوامی سطح پر ایک تصفیہ طلب مسئلہ ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
وزیر
خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی پارلیمنٹ میں پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر
کو مسئلہ کشمیر پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں وزیر خارجہ شاہ محمود
قریشی نے بتایا کہ سال 2018 مقبوضہ کشمیر میں شدید بربریت کا سال تھا جس
میں پانچ سو سے زیادہ کشمیری شہید ہوئے۔ مئی 2019تک 9426 کشمیری پیلٹ گنزز
سے متاثر ہوئے،پاکستان کا موقف یہ ہے کہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر ایک
تصفیہ طلب مسئلہ ہے۔اس مسئلے کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہئے
،پاکستان کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرتے رہیں گے۔
وزیر
خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم کل بھی کشمیریوں کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی
حمایت جاری رکھیں گے۔ہم نہتے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ہر فورم
پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔
اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن بابت
کشمیر کی جون 2018 میں جاری ہونے والی رپورٹ اوریو کے آل پارٹیز پارلیمانی
گروپ کی رپورٹس نے نہ صرف کشمیر کے حوالے سے ہمارے موقف کی تصدیق کی ہے
بلکہ ان کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جانے کا مطالبہ کیا
ہے۔
یو کے پارلیمنٹرینز نے ایک متفقہ قرارداد پیش کی جس کا لب لباب یہ
تھا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ۔
انہوں
نے کہا کہ ہندوستان جو خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ
کرتا ہے دنیا کے سامنے اس کا سیاہ چہرہ لانا ہو گا۔اس بدلتے ہوئے تناظر میں
ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر کو پوری شد و مد کے ساتھ ہر فورم پر
اٹھاتے رہیں گے،پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر انتہائی اہمیت کی حامل ہے
ہماری طرف سے، دفتر خارجہ کی طرف سے اس کمیٹی کی معاونت جاری رہے گی۔