May 10, 2019 08:38 pm
views : 287
Location : Domestic Place
Grassy Narrows protester interrupts Trudeau at Toronto Liberal event
ٹورنٹو میں جسٹن ٹروڈو کی تقریب بد نظمی کا شکار
ٹورنٹو
میں لبرلز کے حامیوں کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب جس میں کینیڈین وزیر
اعظم جسٹن ٹروڈو بھی شریک تھے گراسی نیرو کے مظاہرین کی وجہ سے بدمزگی کا
شکار ہوگئی۔
نامعلوم عورت نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے شمال
مغربی اونٹاریو کمیونٹی کے لئے مرکری ٹریٹمنٹ سینٹر سے متعلق کئے گئے
وعدوں کو پورا کرے۔
انہوں نے ایک سوال اور جواب کے سیشن میں لبرل ایم پی
ایڈم واون کے ساتھ ٹروڈو کو خط بھیجنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ علاقے کے
لوگ پارے کے زہریلے اثرات سے شدید متاثر ہو رہے ہیں،لوگ بیمار ہو رہے ہیں
اور پارے کے زہر سے مر بھی رہے ہیں اور میں جانتی ہوں کہ آپ ایک اچھے انسان
ہیں لہذا میں نے آپکو خط لکھامجھے امید ہے کہ آپ اس مسئلے کو حل کریں گے۔
ٹروڈو
نے خاتون کا شکریہ ادا کیا اور انہیں رکنے کا کہا۔ٹروڈو کا کہنا تھا کہ
انہیں اس بات کا اندازاہ ہے کہ گراسی نیرو کے مکین کتنی پریشانی میں مبتلا
ہیں اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام بھی کر
رہی ہے۔
ایسا دوسری پار ہوا ہے کہ لبرلز کا کوئی ایونٹ گراسی نیروز کے
مظاہرین کی وجہ سے بدمزگی کا شکار ہوا ہو مارچ کے مہینے بھی ایک تقریب جس
میں کینیڈین وزیر اعظم شریک تھے اسی صورتحال سے دوچار ہوئی تھی۔