چین سے کینیڈا کے شہریوں کی رہائی کے معاملے میں امریکا کینیڈا کا ساتھ دے گا ، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین میں حراست میں لئے گئے کینیڈا کے شہریوں کو رہا
کرانے کی کوششوں میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو ہر ممکن امداد کی
یقین دہانی کرائی ہے۔
وائٹ
ہاؤس نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ٹرمپ نے ٹروڈو کو فون کرکے کہا ہے کہ
کینیڈا کے شہریوں کی رہائی کے معاملے میں امریکہ ان کے ساتھ مضبوطی کے
ساتھ کھڑا ہے۔
کینیڈا اور چین کے درمیان تعلقات اس وقت کشیدہ ہوئے جب
وینکوور میں چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کی چیف فنانشل آفیسر مینگ وین ژو
کو امریکی ایما پر حواست میں لیا گیا تھا ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایران
پر امریکی پابندیوں کی مخالفت کی تھی،بعد ازاں چین میں دو کینیڈینز کی
گرفتاری بھی عمل میں آئی۔
علاوہ ازیں حال ہی میں چین کی جانب سے کینیڈین کینولا اور پورک کی مصنوعات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
کینیڈین
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق دونو ں رہنماؤ ں کی جانب سے چین
میں قید کینیڈینز کی رہائی کو یقینی بنانے کا عزم کیا گیا ہے۔