May 11, 2019 02:55 pm
views : 268
Location : Domestic Place
Karachi- Fawad Ch suggests grade 14-16 jobs to prayer leaders
کراچی، ریاست کو چاہیے تمام امام مساجد کو گریڈ 14 سے 16 کی نوکریاں دے، فواد چوہدری
وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ریاست کوچاہیئے کہ تمام امام مساجد کو گریڈ 14 سے 16 تک نوکریاں دے۔
کراچی
میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس
اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ 15ویں روزے تک قمری کیلنڈر بن
جائے گا اور ایک ویب سائٹ بھی بنارہے ہیں جس پر کلک کر کے چاند بھی دیکھا
جا سکے گا تاہم یہ فیصلہ شہریوں کو کرنا ہے کہ وہ جدید سمت پر چلنا چاہتے
ہیں یا روایتی طریقے پر ہی چلنا چاہتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ
حکومت، (ن) لیگ اور مولانا فضل الرحمان سے کوئی اختلاف نہیں وہ کہتے ہیں
این آر او ہم کہتے ہیں نہ رو، اپوزیشن چاہتی ہے ان کے خلاف کیس نہ چلائے
جائیں لیکن لوٹا ہوا پیسہ کسی کے باپ کا نہیں جو چھوڑ دیں، مگر مچھ کے آنسو
دیکھنے ہوں تو بلاول ،خواجہ آصف کے بیان دیکھیں، ان میں اخلاقی اقدار
ہوتیں تو یہ 4،3 سال معیشت پر بات ہی نہ کرتے، ایسے ٹسوے بہا رہے ہیں کہ
جیسے پاکستان کی معیشت سے کوئی تعلق نہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ
معیشیت کا جوحال ہے وہ اپوزیشن نے ہی کیا، ہمیں معیشت نیچے ملی اس کو اوپر
لے کر جائیں گے، ہمارا چیلنج گورننس اور معیشت کا ہے، معیشت کو پاؤں پر
کھڑا کریں گے جب کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے پانے میں چند دن لگیں گے۔