Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 11, 2019 02:59 pm views : 288

Location : Accountability Courts

Lahore- Court reserves verdict as Shehbaz, Hamza seek exemptions from personal appearance
  • Urdu

 احتساب عدالت:شہباز اور حمزہ کی حاضری سے استشنیٰ کی درخواستیں منظور

لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استشنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں۔
 لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے آشیانہ ریفرنس اور رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت کی۔
احتساب عدالت کے جج نے استفسار کیا کہ کیا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کمرہ عدالت میں موجود ہیں جس پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکلا نے حاضری سے استشنیٰ کی درخواست دی اور موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف علاج کی غرض سے ملک سے باہر ہیں جبکہ حمزہ شہباز کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث وہ بھی عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ حاضری سے استشنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔
جج جواد الحسن نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکلا سے استفسار کیا کہ یہ بتایا جائے کہ کیا شہباز شریف 2 ہفتوں تک وطن واپس آجائیں گے جس پر وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ہیں، ڈاکٹرز نے مزید علاج معالجے کے لیے انہیں بیرون ملک رہنے کی ہدایت کی ہے، شہباز شریف خود عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔
نیب کے وکیل وارث جنجوعہ نے دوران سماعت اعتراض اٹھایا کہ شہباز شریف ملزم ہیں پھر بھی عدالت کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر گئے، عدالت شہباز شریف کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے واپس لانے کا حکم دے اور ورانٹ گرفتاری جاری کرے۔ عدالت نے آشیانہ ریفرنس اور رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی اور تمام ملزمان کو طلب کر لیا۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved