May 11, 2019 04:35 pm
views : 297
Location : Domestic Place
Karachi- PTI Unpopular in Public due to his bad governance, Farooq Sattar
کراچی، تیرا پاکستان نہ میرا پاکستان، صرف آئی ایم ایف کا پاکستان، فاروق ستار
فاروق
ستار نے پی ٹی آئی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا تیرا پاکستان نہ میرا
پاکستان، صرف آئی ایم ایف کا پاکستان، مہنگائی سے عوام کو بے حال کر دیا،
ملک مزید تجربوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
کراچی میں ذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا لاکھوں لوگوں کو بے
روزگار کر دیا گیا، اگر بے روزگاری پر توجہ نہ دی گئی تو جرائم میں اضافہ
ہوگا، بغیر کسی تمیز کے سب کا سخت اور کڑوا احتساب ہونا چاہیئے۔
انہوں
نے کہا وزیراعلیٰ سندھ عوام کو ریلیف دیں انکی زندگی دوبھر نہ کریں، بڑی
تیزی سے لوگ غربت کی لائن سے نیچے جا رہےہیں، عوام تمام سیاسی جماعتوں سے
تنگ ہے، وہ باہر آئیں گے۔
فاروق ستار نے کہا سندھ کے دیہی علاقوں پر
توجہ دینی چاہیئے، کراچی پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی، مہنگائی سے عوام کی
چینخیں نکل رہی ہیں، تحریک انصاف کی نا اہلی لوگوں میں مایوسی کا سبب بنی
ہے۔