May 11, 2019 05:38 pm
views : 266
Location : Domestic Place
Quetta- Shopkeeper sales Achar low prices in Ramadan
کوئٹہ، ماہ صیام کے احترام میں دکاندار نے اچار سستے داموں فروخت کرنا شروع کردیئے
اگر آج
کے دور میں یہ کہا جائے کہ اچھے لوگ دنیا میں آج بھی موجود ہیں تو بے جا نہ
ہوگا۔ ماہ صیام کے احترام میں دکاندار نے اچار سستے داموں فروخت کرنا شروع
کردیئے۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور بلوچستان کے بعض دیگر علاقوں
میں بہت ساری چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کا رمضان میں استعمال زیادہ ہوتا
ہے،ان میں اچار بھی شامل ہے ۔ افطاری اور اس کے بعد کھانے کے لطف کو دوبالا
کرنے کیلئے لوگ رمضان میں اچار کی خوب خریداری کرتے ہیں۔
ماہ صیام میں
لوگ اکثر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی شکایت کرتے دکھائی دیتے
ہیں لیکن کوئٹہ میں ایک دکان ایسی ہے جہاں ماہ مبارک میں رعایتی نرخوں پر
اچار فروخت کیا جاتا ہے ۔
کوئٹہ کے اس بڑے اسٹور پر منہ میں پانی بھرانے والے ہر قسم اچار دستیاب ہیں ۔
عام دنوں کی بہ نسبت رمضان المبارک میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں اچار کے استعمال میں اضافہ ہوتا ہے ۔
اس دکان کا اچار سندھ کے علاقے شکار پور میں تیارکیا جاتا ہے۔
ایک
دکاندارمحمد پہلوان کا کہنا ہے کہ ان کی دکان پر بلوچستان کے دوردراز
سے بھی لوگ خریداری کے لیے آتے ہیں تاہم رمضان میں وہ رعایتی نرخوں پر اچار
فروخت کرتے ہیں ۔ رمضان میں سرکے کا اچار اور آلو کا مربعہ زیادہ فروخت
ہوتا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ رمضان میں تو اچار سے افطار اور کھانے کا لطف دو بالا ہوجاتا ہے ۔