راولپنڈی،جب تک بہادرسپوتوں کی مائیں موجودہیں،کوئی شکست نہیں دےسکتا،آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ جب تک بہادرسپوتوں کی مائیں موجودہیں،کوئی شکست نہیں دےسکتا۔
آرمی
چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مدرز ڈے کے موقع پر شہدا کی ماؤں کو خراج
عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ماؤں کوسلام جن کی قربانی کی بدولت آج ہم
اس مقام تک پہنچے، جب تک بہادرسپوتوں کی مائیں موجودہیں،کوئی شکست نہیں
دےسکتا۔ دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک فوج کے شعبہ
تعلقات کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے پیغام جاری کیا کہ ماں صرف
رشتےکانام نہیں ہے،اگر ایسا ہوتا تو ان کےجانےسےیہ رشتہ ختم ہوجاتا۔
ماں
نام ہےپیار،خیال،حفاظت،بےلوث ہونےجیسےلافانی احساسات کا، تمام
ماؤں،بالخصوص ہمارےشہداکی ماؤں کوسلام,واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر
ماؤں کا عالمی دن یعنی مدرز ڈے منایا جارہا ہے,اقوام متحدہ کے چارٹر کے
مطابق 1967ء سے ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو اقوام متحدہ کے تمام ممبر
ممالک میں ماؤں کی عظمت، ان کی اہمیت و افادیت، ان کے حقوق کو اجاگر کرنے
کیلئے ورلڈ مدرز ڈے منایا جاتا ہے۔