لاہور ، گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام نے نہر کا رخ کرلیاہے
لاہور
میں گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام نے نہر کا رخ کرلیاہے، شہریوں کی بڑی
تعداد رمضان المبارک میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور گرمی کی وجہ سے دن کے
اوقات نہر کے کنارے گزاررہے ہیں،نہر میں نہانے کے لئے آنے والوں میں
نوجوانوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
منچلے نوجوان اپنے دوستوں کے
ہمراہ نہرپر پہنچے تو بڑے بھی اپنے بچوں کے ساتھ گرمی سے بچنے کیلئے نہرکے
ٹھنڈے پانی سے لطف اندوز ہونے چلے آئے۔
نہر پر نہانے کیلئے آئے
نوجوانوں کا کہنا ہےروزے کی حالت میں شدید گرمی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ
نے ہمیں نہر کا رخ دکھایا ہے تاہم ٹائم پاس کرنے اور گرمی دور کرنے کیلئے
ہم نہر پر آئے ہیں تاکہ ٹھنڈے پانی کا لطف اٹھا سکیں۔