May 12, 2019 03:31 pm
views : 274
Location : Naval Headquarter
Karachi- Vice Admiral Amjad Niazi takes over as Karachi commander
کراچی میں پاک بحریہ کی فیلڈ کمانڈز کی تبدیلی کی تقریبات کاانعقاد
وائس ایڈمرل محمد امجدخان نیازی کمانڈر کراچی اور وائس ایڈمرل آصف خالق کوکمانڈر پاکستان فلیٹ تعینات کردیا گیا ہے۔
ترجمان
پاک بحریہ کے مطابق کراچی میں پاک بحریہ کی فیلڈ کمانڈز کی تبدیلی کی
تقریبات کاانعقاد کیا گیا،بطور کمانڈر کراچی ایڈمرل محمد امجد خان نیازی
کراچی میں قائم پاک بحریہ کی تمام ٹریننگ یونٹس کے انچارج ہوں گےجبکہ بطور
کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق پاک بحریہ کے تمام بحری اور
فضائی اثاثوں کے سربراہ ہوں گے۔
وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کمانڈر
پاکستان فلیٹ، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف ٹریننگ اینڈ ایویلئیویشن اور
ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلیجنس رہ چکے ہیں، وائس ایڈمرل آصف خالق کمانڈر
کراچی,ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمن اور کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 بھی
رہ چکے ہیں۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق کمانڈرز تبدیلی کی تقریبات میں پاک بحریہ کے سینئر آفیسرز اور جوانوں نے شرکت کی۔