کہروڑ پکا,بجلی کی ہائی ٹینشن تار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
کہروڑ پکا میں بجلی کی ہائی ٹینشن تار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات
کے مطابق لودھراں کی تحصیل کہروڑ پکا کے علاقے حاصل والا کے رہائشی بیوی
اور بچوں کے ہمراہ کھیتوں پر کام کے لیے جا رہے تھے کہ بجلی کی ہائی ٹینشن
تار ٹوٹ کر بیل گاڑی پر گرگئی۔
افسوس ناک حادثے میں غلام یاسین اس کی بیوی صغراں بی بی، بیٹی اور بیٹا جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس حکام کے مطابق چاروں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب بجلی کی مرمت کے لیے متعلقہ حکام بھی پہنچ گئے ہیں۔