رتوڈیرو،سندھ سرکار سے لوگوں علاج نہیں ہوتا تو جواب دے وفاق خود آنے کے لئے تیار ہے،حلیل عادل شیخ
پی ٹی
آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے حلقے
میں لوگ ایچ آئی وی سے متاثر ہو رہے ہیں، سندھ سرکار سے ان کا علاج نہیں
ہوتا تو جواب دے وفاق خود آنے کے لئے تیار ہے۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر
حلیم عادل شیخ نے رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد سے ملاقات کے
بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے حلقے میں لوگ
ایچ آئی وی میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اسمبلی کے
فورم پرجنوری میں چیختا رہا کہ ایچ آئی وی کے وائرس خطرناک صورتحال اختیار
کر رہا ہے، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے میری بات پر کوئی توجہ
نہیں دی، کہا کوئی وائرس نہیں آپ سیاست کرتے ہو۔
حلیم عادل شیخ کا
کہناتھا کہ گاؤں اللہ ڈنو سیلرو ایچ آئی وی سےزیادہ متاثر ہوا ہے، سندھ
سرکار سے ان کا علاج نہیں ہوتا تو جواب دے وفاق خود آنے کے لئے تیار ہے۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ ڈاکٹر مظفر گھانگرو کو رہا کرکے ان کا بھی علاج کروایا جائے، جو کہ ان کا بنیادی حق ہے۔