Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 12, 2019 08:31 pm views : 284

Location : Domestic Place

Lahore- Railway Minister Sheikh Rasheed Press Conference
  • Urdu

لاہورچوہدری نثار ن لیگ میں ایکٹو ہوگئے ہیں,ن لیگ سے کوئی نیا بلاک نکل رہا ہے تو کچھ نہیں کہہ سکتا،شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ چوہدری نثار ن لیگ میں ایکٹو ہوگئے ہیں ، ان کی جانب سے لاہور کے کچھ لوگوں سے ملاقاتیں کی گئی ہیں ، اس وقت کوئی تیسرا بلاک ن لیگ سے نکل رہاہے تو میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہونے جارہاہے ، ایمنسٹی اسیکم جلد لائی جائیگی , ن لیگ کی قیادت حکومت سے این آراو لینا چاہتی ہے لیکن عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے، حکومت چھوڑسکتے ہیں ، ہمیں خطرہ بیروز گاری اور اقتصادی بحران سے ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چودھری نثار ن لیگ میں ایکٹو ہوگئے ہیں ، ان کی جانب سے لاہور کے کچھ لوگوں سے ملاقاتیں کی گئیں ہیں ، اس وقت کوئی تیسرا بلاک ن لیگ سے نکل رہاہے تو میں کچھ کہہ نہیں سکتا ۔
شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ جیل آصف زرداری کا سسرال ہے ، دوسرے لوگ ڈرے ہوئے ہیں ، معاشی بحران آصف زرداری اور نواز شریف نے پیدا کیاہے ، ان لوگوں کا عمران خان سے کوئی مقابلہ نہیں، زرداری حساس معاملات پر بلاول سے بلواتے اور خود خاموش رہتے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان دن کومشرف پر تنقید اور رات کوان سے ملاقات کیا کرتے تھے ، شہباز شریف لندن گئے اور ابھی تک نہیں آئے ، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ وہ واپس نہیں آئیں گے ,مولانا فضل الرحمن زندگی بھر سیاستدانوں کواستعمال کرتے رہے لیکن اب پہلی بار سیاستدان مولانا فضل الرحمن کو استعمال کرنے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ روز بروز حکمرانی میں عمران خان کا کنٹرول بڑھتا جاہاہے ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہمارے لئے خطرہ نہیں ہیں ، ان میں سے کوئی تیسرا بلاک نکل آیا تو اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ، صدارتی نظام کی باتیں ملک توڑنے کے مترادف ہیں ,تحریک مہنگائی کےخلاف چلانی چاہئے ، لندن جانے کیلئے نہیں چلانی چاہیے ۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved