اوٹاوا ریور میں پانی کی بڑھتی سطح فوج امدادی کارروائیوں میں مصروف
اوٹاوا ریور میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ اسے روکنے کیلئے ہزاروں سینڈز بیگ ناکافی ہیں۔
کینیڈین
آرمز فورسز کے فوجی اس تگ ودو میں ہیں کہ کسی طرح سے جنوبی اونٹیریو میں
رہائش پذیر افراد کو ریلیف فراہم کیا جائے جہاں سیلابی صورتحال کے سبب
اسٹیٹ ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔
لارینشن ویلی کے میئر اسٹیو بینٹ کے
مطابق چالیس کے قریب ملٹری ممبر صوبائی عملے کے ہمراہ انکے ٹاؤن میں اپنی
خدمات سرانجام دے رہے ہیں جہاں سینکڑوں کے قریب لوگوں کو سیلابی صورتحال کا
سامنا ہے۔
بینٹ کے مطابق انکا ٹاون اوٹاوا ریور کے جنوب میں پیمبروک کے
پاس واقع ہے جہاں اپریل میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی،انکا کہنا تھا کہ یہ
تجربہ آفس اسٹاف،روڈ کریو،اور رضاکاروں کےلئے کافی تناؤ کا سبب ہےلوگوں کو
اس صورتحال میں دیکھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔