کلائمیٹ چینج کے حوالے سےآئندہ ہانچ برسوں میں اپم اقدامات کرے گی،جگمیت سنگھ
این ڈی
پی کے رہنما جگمیت سنگھ کا کہنا ہے کہ کلائمیٹ چینج کے حوالے سے انکی
جماعت آئندہ پانچ برسوں میں اہم اقدامات کرے گی جو کہ انکی جماعت کے
انتخابی ایجنڈے کا اہم حصہ مانا جاتاہے۔
یہ
اقدام این ڈی پی کی جانب سے ہاؤس آف کامنز میں جمع کرائی جانیوالی قرارداد
کا متوقع حصہ ہےجو کہ این ڈی پی کے کلائمیٹ چینج پلیٹ فارم کے آٹھ نکاتی
ایجنڈے پرمشتمل ہے۔
قرارداد میں کینیڈین وزیر اعظم کسے مطالبہ کیا
جائیگا کہ ملک میں انوائرنمنٹ اینڈ کلائمیٹ ایمرجنسی نافذ کی جائے تاکہ ہوا
میں زہریلی گیسوں کے اخراج کو کم سے کم کیا جاسکےاور فوسل فیول انڈسٹری کی
حکومتی مدد میں کمی کی جاسکے اور اور ٹرانس ماؤنٹین پائپلائن کے توسیعی
منصوبے کو روکا جا سکے۔