کیلگری میں ایک مکان میں دھماکے کے نتیجے میں گاڑیا ں اور قیمتی سامان جل کر خاکستر
کیلگری
میں ایک مکان میں دھماکے کے نتیجے میں گاڑیا ں اور قیمتی سامان جل کر
خاکستر ہوگیا تاہم خوشقسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کیلگری
کے علاقے میں911 پر اتوار کے روز ایک دھماکہ کی اطلاع موصول ہوئی،
دھماکہ شدید نوعیت کا بیان کیا جاتا ہے، ائربور کریسنٹ ڈرائیو این ڈبلیو کے
اس علاقے میں بڑی تعداد میں افراد رہائش پذیر ہیں۔
آگ اتنی شدید تھی
کے اس نے فوری ہی کئی گھروں اور گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، آگ لگ
نے کہ اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ،علاقہ مکینوں کے مطابق صبح چار بج کر بیس
منٹ پر انہوں نے دھماکے کی آواز سنی تھی اور جب وہ اپنے بونس کمرے کے
جانب بڑھیں تو اس وقت آگ تمام اطراف میں پھیل چکی تھی ،مقامی لوگوں نےفائد
ڈپارٹمنٹ کو اطلاع دی جنہوں نے بروقت پہنچ کر اپنی کارروائی شروع کی اور
آگ پر جلد قابو پالیا۔ اس سارے واقعے میں اگرچہ کوئی جانی نقصان کی اطلاع
نہیں صرف ایک شخص کو معمولی سے طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔