افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں افغان ٹیلی ویژن کی معروف خاتون صحافی مینہ مینگل ہلاک
افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں افغان ٹیلی ویژن کی معروف خاتون صحافی مینہ مینگل ہلاک ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ افغان دارالحکومت کابل میں پیش آیا جہاں وہ سڑک پر کھڑی اپنی گاڑی کے آنے کا انتظار کررہی تھیں۔
غیر
ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ انہوں نے طویل عرصے تک ملکی میڈیا کے
لیے اپنی خدمات انجام دیں بعد ازاں انہوں نے پیشہ صحافت سے کنارہ کشی
اختیار کرلی تھی، وہ بحیثیت اینکر بھی ٹی پی پر کام کرچکی ہیں۔
موٹر
سائیکل سوار دو مسلح افراد نے مینہ مینگل پر اندھادھن فائرنگ شروع کردی جس
کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں، بعد ازاں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
مینہ
مینگل افغانستان میں خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی تھیں، بالخصوص
لڑکیوں کی تعلیم اور سماجی خدمات سے متعلق بھی آگاہی فراہم کرتی تھیں۔