Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 13, 2019 08:29 pm views : 280

Location : Domestic Place

US transfers funds meant for Pakistan for building Mexico border wall
  • Urdu

امریکا کا پاک افغان فنڈ میکسیکو سرحدی دیوار کی تعمیر میں استعمال کرنے کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور افغانستان کے لیے مختص ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر کا فنڈ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے پاکستان اور افغانستان کے لیے مختص ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر کا فنڈ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی صدر نے یہ فیصلہ کانگریس کی جانب سے دیوار کی تعمیر کے لیے صدر کو مطلوب فنڈ نہ دینے کے بعد کیا گیا۔
امریکا کے قائم مقام سیکریٹری دفاع پیٹرک شنہان کے مطابق میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لئے ایک ارب پچاس کروڑ  ڈالر مختص کیے گئے ہیں اور یہ رقم امریکا کی جانب سے مختلف پروگرامز کے لیے مختص فنڈ سے لی جائےگی، افغان سیکیورٹی فورسز کے فنڈ کے لیے مختص رقم میں سے 60 کروڑ ڈالر جب کہ پاکستان کے لیے مختص کوالیشن سپورٹ فنڈ سے بھی رقم لی جائےگی۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکا میں مہاجرین کی آمد کو روکنے کے لیے میکسیکو کی سرحد پر حفاظتی دیوار کی تعمیر کا متنازع فیصلہ کیا تھا جس پر انہیں عالمی سطح پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور کانگریس نے بھی مخالفت کی تھی۔ کانگریس کی جانب سے فنڈز کی منظوری نہ دینے پر امریکی صدر نے ملک میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی تھی۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved