Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 14, 2019 01:49 pm views : 288

Location : Supreme Court of Pakistan

Islamabad- Is Punjab Government Land Mafia?, Says Supreme Court
  • Urdu

اسلام آباد، کیا پنجاب حکومت قبضہ گروپ بن گئی ہے؟ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کیس میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا پنجاب حکومت قبضہ گروپ بن گئی ہے؟۔
سپریم کورٹ میں شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی تو راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ گرلزگائیڈ کی وکیل عدالت میں پیش ہوئیں۔
وکیل عائشہ حامد نے کہا کہ شیخ رشید اور ان کا بھتیجا راشد شفیق گرلز گائیڈ اسکول کو خالی کرانا چاہتے ہیں، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے راولپنڈی کی انتظامیہ کو حکم جاری کیا تھا کہ گرلز کالج کی زمین 99 سالہ لیز پر ہے لیکن عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید اور راشد شفیق زمین کو خالی کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے، لڑکیوں اور انکی ٹرینرز کو دھمکیاں مل رہی ہیں، گرلز گائیڈ کی تمام سرگرمیاں رک چکی ہیں، شیخ رشید نے ڈی سی کو فون پر کہا عدالتی حکم کی پرواہ نہیں۔
جسٹس اعجازالحسن نے ریمارکس  دیئے کہ کیا پنجاب حکومت قبضہ گروپ بن گئی ہے؟، عدالت کا واضح حکم ہے گرلزگائیڈ کی زمین پرکوئی قبضہ نہیں ہوگا، شیخ راشد شفیق کو کہیں اپنی حد میں رہے، عدالتی حکم کے باوجود دیوار کیوں گرائی گئی؟ ہیلی کاپٹر اتارنے کیلئے دیوار گرا دی اور درخت کاٹے، گرلز گائیڈ لڑکیوں کا ادارہ ہے، دیوار گرنے سے بچیوں کی سرگرمیاں رک گئیں۔
جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ پنجاب حکومت آخر راولپنڈی میں کر کیا رہی ہے؟ کمشنر ، ڈی سی اور وہ سب ملزم ہیں جن کے حکم پردیوار گری، پنجاب حکومت گرلز گائیڈ کو تحفظ نہیں دیگی تو کسی اور کو کہیں گے، بہتر ہوگا بات وہاں تک نہ لیکر جائیں۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ ایسا نہیں ہوگا کہ بات کہیں اور تک جائے، آج ہی دیوار کی تعمیر شروع کرینگے۔ سپریم کورٹ نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو کل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved