May 14, 2019 04:52 pm
views : 297
Location : Domestic Place
Lahore- Arrest of Amir Muqam's son is blatant political victimization, Maryam
لاہور، حکمرانوں کا یوم حساب قریب ہے، مریم نواز
مسلم لیگ
ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کا یوم حساب قریب ہے
اور نالائق حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں رہن رکھ دیا۔
پاکستان
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا
کے صدر امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری کو سیاسی مخالفین کے ایما پر سیاسی
انتقام کی بدترین مثال قرار دے دیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے
کہا کہ پشاور میٹرو میں اربوں کی کرپشن نظر نہیں آتی؟، فکر نہ کرو، تمہارا
یوم حساب بھی قریب ہے۔ ہمارے خلاف تو کچھ نہیں نکلا، تمہارے خلاف تو شکایات
کے انبار لگے پڑے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک وقت وہ تھا جب
ترقی و خوشحالی کی راہیں کھل رہیں تھیں کشکول ٹوٹ چکے تھے، نوازشریف نے
پوری قوم کو خوشخبری سنائی کہ ہم آئی ایم ایف کو خداحافظ کہہ رہے ہیں،
پاکستان اپنے پاؤں پہ کھڑا ہوچکا تھا اور ایک یہ جعلی، نالائق حکومت ہے جس
نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں رہن رکھ دیا ہے۔