اونٹاریوحکومت کاصوبائی پولیس بجٹ سے تقریبا 46 ملین ڈالر کم کرنے کا فیصلہ
اونٹاریوحکومت اس سال صوبائی پولیس بجٹ سے تقریبا 46 ملین ڈالر کم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
پروگریسو کنزرویٹو حکومت کے رواں سال کے اخراجات کے مطابق فنڈ میں کمی ہوسکتی ہےجسکا بڑا حصہ فیلڈ اینڈٹریفک سروسز سے آتا ہے۔
سولیسیٹر سلویا جونز کا کہنا ہے کہ اونٹیریو پروونشل پولیس کے اعلیٰ حکام نئے بجٹ کے حوالے سے انتظام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
جونز
کی ترجمان کا کہنا ہے کہ فنڈ کی کٹوتی کا تعلق کارپوریٹ دفاتر،اور گاڑیوں
کی دیرپا مرمت کے حوالے سے ہے جبکہ اس میں پولیس کی نوکریوں پر کوئی اثر
نہیں پڑے گا۔
دوسری جانب این ڈی پی کی جانب سے سوال کیا گیا ہے کہ او پی
پی کیا بجٹ کیوں کم کیا جا رہا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے ہائی ویز پر
اسپیڈ لمٹ بڑھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔