کینیڈا کی وزیر زراعت کی اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات،تجارتی کشیدگی کم کرنے پر زور
کینیڈا
کی وزیر زراعت میری کلود بیبونے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے جس میں
چین کی جانب سے کینیڈین کینولا پر لگائی جانیوالی پابندی پر تبادلہ خیال
کیا گیا دونوں رہنماؤ ں نے پیر کے روز جاپان میں جی ٹوئنٹی ایگریکلچر
منسٹرز میٹنگ میں شرکت کی۔
کینیڈین
وزیرت زراعت کی جانب سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز کے مطابق دونوں رہنماؤ
ں کے درمیان جی ٹوئنٹی اجلاس کے موقع پر تعارفی گفتگو ہوئی جہاں بیبو نے
اس بات پر زور دیا کہ کہ وہ معاملے کو جلد حل کرنے کی ضرورت ہے۔
پریس
ریلیز کے مطابق بی بو کا کہنا تھا کہ کینیڈین حکومت اس بات پر زور دیتی ہے
کہ دینا بھر میں جہاں کہیں بھی برآمدات کی جائیں اس میں نگرانی اور معیار
کو برقرزر رکھا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں چینی کمپنی ہواوے
کی ایگزیکٹو پر امریکہ کی جانب سے فراڈ کے مبینہ الزام لگنے اور انکی
کینیڈا میں گرفتاری کے بعد چین کی جانب سے کینیڈین مصنوعات پر پابندی
لگادی گئی تھی جبکہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ بیجنگ کی
جانب سے لگائی جانیوالی پابندی کا تعلق امریکہ اور چین کے درمیان جاری
تجارتی جنگ سے ہے۔