ٹورنٹو لیک میں پانی کی بڑھتی سطح،شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ
ٹورنٹو
لیک میں ہانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے جو کہ دو ہزار سترہ کے سیلاب کی سطح
تک پہنچ رہی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں ہفتے مزید بارشیں متوقع ہیں
جس کے تناظر میں پانی کے اطراف کی آبادیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے
اور پانی کی نگرانی کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے اس انتباہ میں ٹورنٹو بھی
شامل ہےجبکہ لیک اونٹیریو میں پانی کی سطح بڑھنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا
ہے مئی کے آخر اور جون کے آغاز میں جھیل میں پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے۔
لیک
اونٹیریو میں پانی کی سطح پچہتر اعشاریہ پچپن میٹرہے جب اپریل دو ہزار
سترہ میں جزیرے پر سیلاب آیا تو پانی کی سطح پچہتر اعشاریہ اٹھاون میٹرز تک
پہنچ گئی تھی ،ٹورنٹو ریزرویشن کنزرویٹو اتھارٹی کے مطابق لیک اونٹیریو
میں پانی کی زیادہ سے زیادہ سطح دو ہزار سترہ کے سیلاب میں پچہتر اعشاریہ
ترانوے میٹر تک پہنچ گئی تھی۔