بہت جلد کاربن ٹیسک کو ختم کردیں گے،،البرٹا پریمیئر جیسن کینی
البرٹا
کے پریمیئر جیسن کینی کا کہنا ہے کہ بہت جلد کاربن ٹیسک کو ختم کردیں
گے،کینی کا کہنا ہے کہ ہے کہ آئندہ ہفتے قانون ساز اسلمبلی کے اجلاس میں اس
بات کی کوشش کی جائیگی کہ رواں مہینے کے اختتام تک اس وقت ختم کردیں گے۔
پریس
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جیسن کینی کا کہنا تھا کہ یونائیٹد کنزرویٹو
حکومت کی جانیوالی نئی قانون سازی کے مطابق تیس مئی تک اس قانون کو ختم
کردیں گے۔
این ڈی پی کی جانب سے لاگو کئے گئے اس ٹیکس کے خاتمے کے بعد
سالانہ ایک اعشاریہ چار بلین ڈالر تک کی رقم واپس ٹیکس پیئرز کی جیبوں میں
جائیگی جبکہ گھروں کو گرم کرنے والے فوسل فیول اور پمپس پر گیسولین پر لیوی
چارج کیا جائیگا۔
واضح رہے کہ کاربن ٹیکس کے خاتمے کا وعدہ کینی کی
انتخابی مہم کا اہم حصہ تھا جس کے نتیجے میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی
انہوں نے این ڈٰ پی کی راچیلہ نوٹلے کو بھاری اکثریت سے شکست دی تھی۔