کراچی، بیچ لگژری ہوٹل کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے موقع پر لوگوں کیلئے بڑے پیمانے پر افطار وڈنر کا انتظام
ہر
سال کی طرح امسال بھی بیچ لگژری ہوٹل کی
جانب سے ماہ رمضان المبارک کے موقع پرمرحبا رمضان کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس
میں شہریوں کی سہولت کیلئے بڑے پیمانے پر افطار وڈنر کا بندوبست کیا گیا
ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد بیچ لگژری انتظامیہ کی
جانب سے کئے جانے والے افطار وڈنر میں بھرپور طریقے سے شرکت کرکے لطف
اندوزہورہی ہے۔
بیچ
لگژری ہوٹل میں عوام کے رش کی وجہ سے گہما گہمی عروج پر ہے۔ عوام ہوٹل
انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے افطار وڈنر سے مطمیئن دکھائی دے رہے
ہیں۔
ہوٹل
انتظامیہ کی جانب سے 2250 روپے فی افطار وڈنر میں شرکت کرنے والوں کیلئے
کشتی کی مفت سواری کے علاوہ لکی ڈرا کے ذریعے ڈھیر انعامات اور فضائی ٹکٹ
بھی رکھے گئے ہیں۔
بیچ
لگژری ہوٹل کی جانب سے روزے داروں کی افطار کیلئے سموسے، پکوڑے،کچوری،
دہی بڑے،چنا چاٹ کھیر، اور ٹھنڈے مشروبات اور بچوں کیلئے گولہ گنڈے کے
علاوہ ڈنر میں چکن تکہ، چکن کڑھائی، قیمہ اور مختلف انواع کے لذیز کھانوں
سے تواضع کی جارہی ہے۔جس سے شہریوں کی بڑی تعداد خاصی مطمئن دکھائی دے رہی
ہے۔