Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 15, 2019 02:51 pm views : 263

Location : Domestic Place

Multan- Constitutional amendment required for Southern Punjab province, Shah Mehmood Qureshi
  • Urdu

ملتان، نیا صوبہ ملتان، بہاولپور ڈویژن اور ڈی جی خان کے اضلاع پر مشتمل ہوگا، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کیلئے آئین میں ترمیم درکار ہے، نیا صوبہ ملتان، بہاولپور ڈویژن اور ڈی جی خان کے اضلاع پر مشتمل ہوگا، آبادی کی بنیاد پر نشستیں اور سینیٹ میں نمائندگی ملے گی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کو علیحدہ تشخص دینے کا وعدہ کیا تھا، قومی اسمبلی میں آئینی ترمیمی بل پیش کر دیا گیا ہے، بل پر اتفاق رائے کیلئے سپیکر خصوصی کمیٹی تشکیل دیں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا جنوبی پنجاب صوبہ ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن کے اضلاع پر مشتمل ہوگا، جنوبی پنجاب کی علیحدہ اسمبلی آئینی ترمیمی بل میں تجویز کی گئی ہے، بل میں جنوبی پنجاب اسمبلی کیلئے 120 نشستیں تجویز کی گئیں، آئینی ترمیمی بل کی منظوری سے پنجاب اسمبلی کی نشستیں 251 ہو جائیں گی۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا جنوبی پنجاب صوبے کیلئے آئین میں ترمیم درکار ہے، آرٹیکل 51 میں ترمیم سے جنوبی پنجاب صوبہ وجود میں آئے گا، جنوبی پنجاب صوبے کی علیحدہ ہائیکورٹ ہوگی، جنوبی پنجاب کا اپنا ہائیکورٹ اور چیف جسٹس ہوگا، جنوبی پنجاب صوبے کے حق میں پیپلزپارٹی کا بھی موقف رہا، جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق پیپلزپارٹی نے مثبت جواب دیا۔
انہوں نے کہا جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق پیپلزپارٹی کے  سینئر رہنماؤں سے بات ہوئی، آرٹیکل 218 میں ترمیم کر کے پانچ صوبے بن جائیں گے۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved