Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 15, 2019 02:55 pm views : 291

Location : High Court

Lahore- LHC grants bail to PTI's Aleem Khan
  • Urdu

لاہور،  اثاثہ جات کیس میں عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ نے اثاثہ جات کیس میں علیم خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما کو ایک ایک کروڑ روپے کے دومچلکے جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نےتحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ ملزم کس ریمانڈ پر ہے۔
نیب کے وکیل نے بتایا کہ ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہے اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات پر گواہوں کے بیانات پڑھنا شروع کر دیئے۔نیب وکیل کے مطابق علیم خان نے زمین کی قیمت کم دکھائی۔ فاضل عدالت نے سوال اٹھایا کہ یہ سب تو علیم خان نے گوشوارے میں لکھ دیا، آپ یہ بتائیں ان کے سورسز تھے۔ جس پر نیب وکیل نے کہا کہ تخمینہ کار کا بیان موجود ہے۔
جسٹس علی باقر نجفی نے نیب وکیل سے کہا کہ بیرون ملک سے اتنے پیسے آئے، فلاں اکائونٹس سے پیسے آئے، اسطرح کچھ بتائیں۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ بیرون ملک سے رقوم منتقل ہوئیں۔ فاضل عدالت نے سوال کیا کہ کیاوہ رقوم غیر قانونی تھیں۔ جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ والد اور والدہ کا کوئی سورس پاکستان میں موجود نہیں، علیم خان کی والدہ اور والد سرکاری ملازم تھے، علیم خان 50 کروڑ روپے کی وضاحت نہیں دے سکے، علیم خان کے اکاونٹنٹ نے بھی بیان میں کہا کہ پیسے ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک بھیجے گئے۔
عدالت نے دونوں فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد علیم خان کی ضمانت سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا اور بعد میں ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ علیم خان کو ایک ایک کروڑ روپے کے دومچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved