May 15, 2019 06:25 pm
views : 267
Location : Domestic Place
Quetta- Sajji demand increase in Ramadan
کوئٹہ، بلوچستان کی روایتی غذا سجی کی مانگ ماہ رمضان میں بڑھنے لگی
بلوچستان
کی روایتی غذا سجی کی مانگ ماہ رمضان میں بڑھنے لگی ۔ روایتی خوراک کو
افطار کے دوران مہمانوں اور دوستوں کیلئے دسترخوان پر سجایا جاتا ہے جس کو
بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے۔
سجی بلوچستان کی روایتی غذا ہے جسے قبائلی تقاریب کے علاوہ مہمان نوازی کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
صوبائی
دارالحکومت کوئٹہ میں سب سے زیادہ بکری کی سجی پسند اور شوق سے کھائی جاتی
ہے۔ماہ رمضان میں سجی کی مانگ بڑھ جاتی ہے جبکہ عام دنوں میں بھی اسے شوق
سے کھایا جاتا ہے۔
سجی بنانے میں 3گھنٹے درکار ہوتے ہیں جبکہ اس کو
پکانے میں مختلف قسم کے مصالحہ جات استعمال کئے جاتے ہیں جبکہ سجی کی
قیمتیں 600تا 1200روپے فی کلو ہے۔
سجی بنانے والوں کے مطابق ماہ رمضان
میں سجی کو پارسل کرکے گھروں کیلئے لے جایا جاتاہے۔شہری بھی مہمانوں کی
خاطر تواضع کیلئے سجی پیک کرکے لے جاتے ہیں۔
ایک شہری اسد اللہ کا
کہنا تھا کہ ہم خصوصی طور پر افطاری کے موقع پرسجی کھانے کو ترجیح دیتے
ہیں۔ یہاں پر اس کے علاوہ چاروں صوبوں سے لوگ آتے ہیں اور سجی کا رواج
پسند کرتے ہیں۔
ایک اور شہری محمد عابد نے بتایا کہ لوگ سجی کھانے آتے ہیں، اس کے بعد لوگ لسی پیتے ہیں کیونکہ لسی ہاضمے کیلئے مفید ثابت ہوتی ہے۔