لاہور، سمندری المیکی سینٹر سے برآمد بم ناکارہ بنادیا گیا، دو مبینہ دہشت گرد گرفتار
فیصل
آباد کی تحیصل سمندری میں واقع المیکی سینٹر میں بم کی اطلاع سے خوف وہراس
پھیل گیا۔ اطلاع ملنے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کو طلب کرلیا گیا۔
جس نے جدوجہد کے بعد بم برآمد کرکے اسے ناکارہ بنادیا۔
پولیس کے مطابق دو مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس
کے مطابق بم کو ناکارہ بنانے کیلئے قریبی لیڈی پارک میں لے جایا گیا ہے
جہاں پر بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹیم کی جانب سے بم کو ناکارہ بنایا گیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کی کارروائی کے بعد شہری اطمینان محسوس کررہے ہیں۔