میری گمشدگی کے سبب جو لوگ پریشان ہوئے ان سے معذرت خواہ ہوں،جسٹس کلیمنٹ کیسکن
کینیڈین سپریم کورٹ کے جسٹس کلیمنٹ گیسکن کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے گھبراہٹ کا شکار ہو کر لاپتہ ہوئے تھے۔
گیسکن
جو کہ پہلے ہی ستمبر میں رٹائدڑ ہونے کا اعلان کر چکے ہیں انکا کہنا ہے کہ
کہ وہ طویل عرصے تک ڈپریشن اور پریشانی میں مبتلا رہے جس سے وہ بہتر طریقے
سے ڈیل کرتے تھے تاہم گزشتہ ہفتے وہ اس بیماری کیخلاف ناکام ہوگئے تھے۔
انکا
کہنا تھا کہ آٹھ مئی کو بدھ کے روز انہوں نے ایک مشکل فیصلہ لیا میں اس
عمل کی زیادہ وضاحت نہیں کروں گا جو میں کئی گھںٹوں تک لاپتہ رہا میں ان
تمام لوگوں سے معذرت چاہتا ہوں جو میری وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہوئے۔
واضح
رہے کہ گزشتہ ہفتے بدھ کے روز اوٹاوا پولیس کی جانب سے مسنگ پرسن الرٹ
جاری ہوا تھا تاہم کچھ دیر جسٹس کلیمٹ جیکسن کو ڈھونڈ لیا گیا تھا۔