لبرلز کی جانب سے کلائمیٹ چینج موشن کی حمایت
لبرلز کی جانب سے کلائمیٹ چینج موشن کی حمایت کی گئی ہے جس میں کنزرویٹوز کے سامنے اپنی طاقت کا مظاہرہ بھی کیا گیا ہے۔
اس
جنگ میں جہاں ہر کوئی یہ دکھانے کی کوشش کر رہا ہے کہ انہیں ماحولیاتی
تبدیلی کے حوالے سے کتنی فکر ہے اور وہ اس سلسلے میں کتنے سنجیدہ ہیں،لبرلز
اور ڈیموکریٹ جانب سے کلائمیٹ چینج کو نیشنل ایمرجنسی کے طور پر نافذ کرنے
کی حمایت کی گئی ہے۔
لبرلز کی تحریک جس ہر جمعرات کے روز بحث کی گئی
اراکین سے سوال کرتی ہے کہ پیرس کلائمیٹ چینج کو دوبارہ شروع کیا جانا
چاہیے اور گرین ہاؤسز سے گیسوں کے اخراج میں بھی کمی کی جائےاور گلوبل
وارمنگ کےحوالے سے عالمی اصولوں کی پاسداری کی جانی چاہیے۔
این ڈی پی کی
تحریک جس پر بدھ کے روز بحث کی گئی اس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت
ٹرانس ماؤنٹین پائپ لائن منصوبے کی توسیع اور فوسل فیول پر سبسڈی ختم کی
جائے۔