کینیڈین وزیر خارجہ کینیڈین اسٹیل اور ایلمونیم سے ٹیرف ہٹانے کیلئے سرگرم
کینیڈا
کی خارجہ امور کی وزیر کرسٹیا فری لینڈ واشنگٹن میں ٹرمپ کے تجارت کے وزیر
رابرٹ لائٹزر سے ملاقات کرنے جا رہی ہیں جس میں اسٹیل اور ایلومینیم
ٹیرفس کے حوالے سے بات چیت کی جائیگی۔
فریلینڈ
واشنگٹن میں اقوام متحدہ کے تجاری نمائندوں کی ایک میٹنگ میں شرکت کر نے
کی لئے وہاں موجود ہیں تاہم وہ کیپٹل ہل میں با اثر ریپبلکن چک گراسلے کے
ساتھ بھی میٹنگ کریں گی۔
کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ ہم ٹیرف کے خاتمے
کی بھر پور کوشش کریں گے موجودہ صورتحال ہمیں اس بات پر مجبور کرتی ہے کہ
جو کچھ ہماری دسترس میں ہے ہم وہ کریں اس کیلئے ہمیں جس سے بھی بات کرنی
پڑی ہم کریں گے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو
سے امریکی صدر کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی جس میں کینیڈین اسٹیل ہر
متنازع پچیس فیصد ڈیوٹی اور ایلومینیم پر دس فیصد لیوی گفتگو کا اہم
موضوع تھی۔