الاسکا طیارے حادثے میں چھ افراد سمیت ایک کینیڈین خاتون ہلاک
گزشتہ روز الاسکا میں حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں ہلاکتوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے جس میں ایک کینیڈین خاتون بھی شامل ہیں۔
الاسکا اسٹیٹ ٹروپرز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سینتیس سالہ ایلسا ولک کا تعلق رچ مونڈ برٹش کولمبیا سے تھا۔
گلوبل
افیئرز کینیڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ کینیڈین قونصلر کا عملہ سیٹل میں
مقامی اتھارٹی سے رابطے میں ہے تاکہ متعلقہ حکام کو جس قسم کی معلومات
چاہیے ہو انہیں فراہم کی جائیگی۔
واضح رہے کہ گذژتہ روزامریکی ریاست الاسکامیں دو مسافر بردار طیارے آپس میں ٹکراگئے تھے جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
غیر
ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق طیارے میں سیاح موجود تھے، دونوں سمندری
طیاروں کو کینیڈین شہر وینکوور سے امریکی ریاست الاسکا کے شہر اینکرایج
پہنچنا تھا۔
امریکی کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ فضا میں دوران پرواز
طیارے حادثے کا شکار ہوئے،ایک طیارے میں گیارہ جبکہ دوسرے طیارے میں پانچ
افراد سوار تھے، حادثے کی وجوہات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔