May 16, 2019 02:22 pm
views : 286
Location : Domestic Place
Karachi- Rupee hits all-time low of 148.5 against US dollar in inter-bank market
کراچی، ڈالر کی اونچی اڑان جاری؛ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچا
اوپن مارکیٹ کے بعد انٹر بینک میں بھی ڈالر کو پر لگ گئے ہیں اور اب روپے کے مقابلے میں نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔
آئی
ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے بعد گزشتہ چند روز سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر
کی بڑے پیمانے پر خریداری دیکھی جارہی تھی، گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر
مزید 2 روپے 25 پیسے اضافے کے بعد 146 روپے 25 پیسے کی بلند ترین سطح پر
جاپہنچا تھا تاہم حکومتی اقدامات کے بعد ڈالر دوبارہ 144 روپے پر آگیا تھا۔
انٹر
مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور ڈالر کی قیمت خرید
میں 5 روپے 61 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں اب ڈالر
کی قدر 147 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے۔ اس کے علاوہ اوپن
مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 3 روپے اضافے کے بعد 147 روپے ہوگئی ہے۔
واضح
رہے کہ آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے تحت پاکستان کو روپے کی قدر میں
20 فیصد تک کمی کرنا ہے۔ اسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ڈالر کی خریداری کے
رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔