May 16, 2019 02:56 pm
views : 277
Location : Domestic Place
Islamabad- Government Decision to give additional 150 MW power to Karachi from National Grid
اسلام آباد، حکومت کا کراچی کو نیشنل گرڈ سے 150 میگا واٹ اضافی بجلی دینے کا فیصلہ
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 2 سال تک 150 میگا واٹ اضافی بجلی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مشیر
خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کا
اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کےالیکٹرک کو نیشنل
گرڈ سے150 میگاواٹ اضافی بجلی دینےکی منظوری دی گئی ہے، کے الیکٹرک کو
اضافی بجلی 2 سال کے لیے فراہم کی جائے گی جس سے کراچی کے صارفین کو
لوڈشیڈنگ میں ریلیف ملے گا۔
جبکہ فاٹا کے لئے ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی کو ایک ارب 80 کروڑ روپے سبسڈی دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
اجلاس
میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاق رواں سال 51 لاکھ ٹن گندم خریدے گا جس کی
خریداری کےلیے 158ارب روپےکی ضرورت ہوگی۔ جب کہ ایرا کے لیے سعودی عرب
کےمنصوبے پر ٹیکس ختم کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔